نئی دہلی: بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت کے لیے روپیہ اور درہم میں ادائیگیوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
ہفتے کی صبح فرانس کا دو روزہ ختم دورہ ختم کر کے وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچے، جہاں انہوں نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی۔ اس دوران پی ایم مودی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے دورہ یو اے ای کے دوران دو طرفہ تجارت کے لیے روپیہ درہم ادائیگیوں سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
بھارت اس سمجھوتے کا استعمال متحدہ عرب امارات سے تیل، دیگر درآمدات کی ادائیگی کے لیے کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 2022-23 میں 84.5 بلین ڈالر تھی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے میں مواقعوں پر سمجھوتے کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ بعد ازاں وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات سے ایک روزہ دورے کر کے واپس ملک پہنچے۔
0 Comments