Latest News

مظفرنگر میں سی بی آئی نے پاسپورٹ بنانے کےلئے رشوت لیتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں کیا گرفتار۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں رشوت لے کر بنوائے جارہے تھے پاسپورٹ۔  سی بی آئی نے  جال بچھا کر دو ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع سے پاسپورٹ سیوا کیندر کے ملازم سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔  الزام ہے کہ دونوں نے مبینہ طور پر پاسپورٹ بنوانے کے لیے رشوت لی تھی۔
سی بی آئی نے پیر کو یہ جانکاری دی سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار ملزمین کی شناخت مظفر نگر میں پاسپورٹ سیوا کیندر کے اسسٹنٹ انکش کمار اور  فرحان کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، 4 جولائی کو مظفر نگر کے  ابھیشیک کمار نے سی بی آئی میں شکایت درج کرائی کہ اس نے یکم مئی کو پاسپورٹ آفس مظفر نگر میں پاسپورٹ کے لئے آن لائن درخواست دی تھی۔  اس کے بعد انہیں ملاقات کی تاریخ مل گئی۔  انہوں نے 19 جون کو اپنے دستاویزات جمع کرائے اور دیگر رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔ شکایت کنندہ ابھیشیک نے بتایا کہ 3 جولائی کو جب وہ پاسپورٹ کے بارے میں پوچھنے کے لیے دفتر گیا تو انکش اور فرحان نے 5000 روپے کی رشوت طلب کی۔  مجھے بتایا کہ آپ کا پاسپورٹ 10 دن میں گھر پہنچ جائے گا۔  ورنہ فائل پھنس جائے گی۔  میں نے پاسپورٹ کی فیس پہلے ہی جمع کرادی ہے، اس لیے میں رشوت نہیں دینا چاہتا۔ سی بی آئی نے جال بچھا کرمظفر نگر میں پاسپورٹ سیوا کیندر غازی آباد میں پاسپورٹ آفس کا ایک توسیعی ڈیسک ہے۔  اہلکار نے بتایا کہ سی بی آئی نے جال بچھا کر ملزم کو 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔  اہلکار نے بتایا کہ ملزمان کے گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر