Latest News

غزوہ ہند ماڈیول، تین ریاستوں میں این آئی اے کے چھاپے۔

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گذشتہ برس بہار میں بے نقاب دہشت گرد ماڈیول غزوہ ہند کی تحقیقات کے سلسلہ میں آج چار ریاستوں میں پانچ مقامات پر دھاوے کئے۔ کیس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ نوجوانوں کو مذہبی جنونی بنانے سے متعلق ہے۔ بہار اے ٹی ایس اور ریاستی پولیس نے این آئی اے کا تعاون کیا۔ این آئی اے کے ایک عہدیدار نے آئی این ایس کو بتایا کہ بہار میں دو مقامات دربھنگہ اور پٹنہ‘ بریلی (یوپی) میں ایک مقام اور سورت (گجرات) میں ایک مقام پر دھاوے کئے گئے۔ این آئی اے نے 6 جنوری کو بہار میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے مرغوب احمد دانش کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیمیں آج علی الصبح سے بہار کی دارالحکومت پٹنہ اور دربھنگہ میں مشترکہ چھاپے ماری کی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم پی ایف آئی سے متعلق معاملے میں چھاپہ مارنے کے لیے پٹنہ کے پھلواری شریف اور دربھنگہ کے بیہڑا تھانہ علاقے پہنچی ۔ این آئی اے کی ٹیم دربھنگہ کے بیہڑا تھانہ علاقے کے تحت گائوں غازی یانہ اور چھوٹکی بازار میں چھاپے مار ی۔ اس دوران این آئی اے نے ایک مشتبہ نوجوان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان کو پی ایف آئی سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نوجوان پٹنہ کے ایک مدرسے میں پڑھا کرتے تھے۔ وہ عربی زبان کے ترجمے کے ماہر ہیں۔ نوجوانوں کے آئی ایس آئی سے رابطے کی قیادت بھی این آئی اے کو ملی ہے۔ ایس ایس پی اوکاش کمار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم پوچھ گچھ کے بعد این آئی اے کی ٹیم نے پی آر بانڈ بھرنے کے بعد نوجوان کو رہا کردیا۔ اسی وقت این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم پٹنہ پولیس کے ساتھ مل کر محمد ریاض الدین قاسمی کے مقام پر پھلواری شریف امارت شرعیہ کے سامنے واقع کتابوں کے اسٹال پر چھاپہ مار ی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم رات دو بجے سے یہاں مصروف تھی۔ لیکن ابھی تک کچھ ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ معلوم ہوکہ این آئی اے کے پھلواری شریف پٹنہ پولیس اسٹیشن کیس نمبر 1 میں مطلوب ملزم ممتاز انصاری ہے۔ جانکاری کے مطابق ممتاز انصاری سے ملے ان پٹ کی بنیاد پر این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم چھاپہ مارنے پٹنہ اور دربھنگہ پہنچی ہے۔ ممتاز انصاری بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے مہسی تھانہ علاقے کا رہنے والا ہے، وہ بہار سے فرار ہو کر تامل ناڈو تریوالور میں پنار نامی کمپنی میں اپنی شناخت بدل کر کام کر رہا تھا۔ معلومات کے مطابق بہار اے ٹی ایس ممتاز انصاری کی مجرمانہ ریکارڈ کی تفتیش کر رہی ہے۔ ممتاز انصاری کے خلاف بہار کے کس تھانے میں مقدمہ درج ہے، اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر