دیوبند: سمیر چودھری۔
شراون ماہ کے شروع ہوتے ہی کانوڑ یاترا کا بھی آغاز ہوگیاہے، جس کے لئے حکومت و انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں، کئی صوبوں کی پولیس مستعد اور چاق و چوبند ہوچکی ہے، ان تیاریوں کے مدنظر پولیس نے دیوبند میں گشت لگاکر تجاوزات کو ختم کرایا۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش چندر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے دیوبند کے ایس ڈی ایم سنجیو کمار ،سرکل آفیسر رام کرن سنگھ، کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ اور میونسپل بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر دھریندر رائے کی قیادت میں میونسپل بورڈ کی ٹیم اور کوتوالی پولیس نے اسٹیٹ ہائیوے اور منگلور روڑکی روڈ پر بنائے جانے والے کانوڑ مارگ پر انتظامات کے متعلق جائزہ لیاا ور ان راستوں پر موجودتجاوزات کو ختم کرایا، ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایاکہ کانوڑ یاترا کا آغاز ہوچکاہے، اور اسی سلسلہ میں انتظامات اور حفاظتی بندوبست کاجائز لینے کے موقع معائنہ اورجازہ لیا جارہاہے۔انہوں نے بتایاکہ دیوبند سے ہوکر گزرنے والی کانوڑ یاترا کے وقت کانوڑیوں کا قافلہ جن راستوں اورسڑکوں سے گزرے گا وہاں صفائی ستھرائی اور رشنی بجلی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، معائنہ کے دوران انتظامات میں جو خامیاں پائی گئی انہیں جلد دور کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں،اگر تجاوزات ختم نہ کئے گئے تو متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کانوڑ یاترا کو محفوظ طریقہ سے پورا کرانے کے لئے پابند عہد ہے، میونسپل بورڈ ای او دھریندر رائے نے بتایاکہ ان راستوں پر صفائی کرانے کی ذمہ داری پوپن کمار کوجبکہ بجلی روشنی کے بہتر انتظامات کی ذمہ داری وکاس چودھری کے سپرد کی گئی ہے، انہوں نے بتایاکہ اسٹیٹ ہائیوے پر واقع سائیں دھام مندر سے منگلور چوکی اور دیوبند منگلو چوکی سے ہاشم پورہ تک بجلی روشنی کے انتظامات کئے گئے۔
واضح رہے ہریدار سے گنگا جل لانے کے لئے شیو بھکت سہارنپور مظفرنگر اسٹیٹ ہائیوے سے ہوکر دیوبند، منگلور، روڑکی کے راستہ ہوتے ہوے ہریدوار جاتے ہیں۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کانوڑیوں کی ڈاک بھی ان ہی راستوں سے ہوکر جاتی ہے۔
0 Comments