Latest News

حج سے واپسی پر مرزا منزل میں معروف عالم دین مفتی سید عفان منصور پوری کا استقبال، دینی و عصری دونوں علوم کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین۔

امروہہ: سالار غازی۔
فریضہ حج سے ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر معروف عالم دین شیخ الحدیث و صدر مدرس مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ مفتی سید محمد عفان منصور پوری کا استقبال شہر کے محلہ چاہ غوری واقع مرزا منزل پر نوجوان سماجی کارکن چودھری خوشتر مرزا کے زیر اہتمام کیا گیا۔
اس دوران ٹیم خوشتر مرزا کے ذریعے مفتی عفان منصور پوری کی گلپوشی کی گئی اور نشان یادگار بھی پیش کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ معروف عالم دین مفتی سید محمد عفان منصور پوری نے اس مرتبہ حکومت سعودیہ عربیہ کے خصوصی بلاوا پر شاہی مہمان کے بطور فریضہ حج ادا کیا ہے۔ مختصر خطاب کے دوران مفتی سید محمد عفان منصور پوری نے کہا کہ تمام عبادات صرف اللّه کے لئے ہیں بولے ہماری عبادات میں نیت صرف اللّه کی رضا ہونا ضروری ہے۔ مفتی عفان نے ساتھ ہی کہا کہ لوگوں کے درمیان اختلافات و کشیدگیوں کو کم کرنا بڑے اجر کا کام ہے لوگوں کے درمیان صلح کرانے والوں کو اللّه پسند فرماتا ہے۔ حاضرین کو تلقین کرتے ہویے مفتی عفان منصور پوری نے کہا کہ آئندہ نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی فکر کی جائے اور دین کے ساتھ ہی عصری تعلیم پر بھی مکمل توجہ دی جائے۔ اس موقع پر حاجی توصیف احمد خاں، اقبال احمد خاں، محفوظ احمد، محمد شہزاد، حکیم افضل، حافظ صمد مراد، عارف ایڈوکیٹ، ارکان اشہد علی، سرکار عالم، محمد فہیم احمد، عطا خاں وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر