سیما حیدر اور سچن مینا کے درمیان بھی ہر جوڑے کی طرح لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، یہ بات اب پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔ دراصل اس کا انکشاف امبیڈکر نگر میں ان کے مکان مالک نے کیا ہے۔ اس نے ان کے درمیان جھگڑے کے بارے میں جو بتایا ہے وہ اس وقت ہوا جب وہ دونوں وہاں کرائے پر رہتے تھے۔
واضح ہوکہ کہ نیپال سے آنے کے بعد سیما اورسچن نے امبیڈکر نگر میں ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔ جہاں یہ دونوں تقریباً دو ماہ تک اپنے چار بچوں کے ساتھ رہے۔ مالک مکان نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان کئی بار جھگڑا ہوا کرتا تھا۔
مالک مکان کا دعویٰ ہے کہ سچن پاکستانی خاتون سیما کو بھی مارتا تھا۔ مار پیٹ کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیما کو بیڑی پینے کی عادت تھی اور سچن کو یہ پسند نہیں تھا، اس لیے وہ اس پر جھگڑا کرتے تھے۔
اس کے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے بھی سیما کی بیڑی پینے کی عادت اور مار پیٹ کی تصدیق کی ہے۔
دریں اثنا ایک اور اطلاع سامنے آئی ہے کہ ہفتہ کو سیما کی طبیعت اچانک اتنی بگڑ گئی کہ وہ کسی سے ٹھیک طرح سے بات بھی نہیں کر پا رہی ہیں۔ فی الحال ڈاکٹر سیما کا گھر پر علاج کر رہے ہیں اور اسے ڈرپ لگا دی گئی ہے۔ سچن کے والد نیترپال نے بتایا کہ سیما کی کل رات سے طبیعت خراب تھی۔ وہ بہت کمزوری محسوس کر رہی ہے۔
0 Comments