Latest News

جو قوم اپنی تاریخ بھول جائے تو پھر تاریخ بھی اس کو بھلا دیتی ہے: الحاج محمد اقبال۔

آگرہ: خطبہ جمعہ میں الحاج محمد اقبال نے کہا کہ اللہ کی توفیق سے محرم اور ہجری کیلنڈر، ہم لوگ بہت کم اپنی اصل تاریخ سے واقف ہیں اور یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ جو قوم اپنی تاریخ بھول جاے تو پھر تاریخ بھی اس کو بھلا دیتی ہے اور یہ ایک خطرناک بات ہے ، ہم بہت سی چیزوں میں اپنا وقت لگاتے ہیں اس طرف بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے ، جیسا کہ آپ سب اس بات سے واقف ہیں 1445 ہجری کا پہلا مہینہ شروع ہوچکا ہے اور اس کا نام محرم الحرام ہے ہمارے کچھ بھائی اس مہینے کو ایک خاص واقعہ کی وجہ سے جانتے ہیں اور اس کو اچھا مہینہ تصور بھی نہیں کرتے ، قرآن کی سورہ توبہ کی آیت نمبر 36 اور صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4662، دونوں میں یہ بات صاف طور پر بتائی گئی ہے “ کہ جب اللہ تعالیٰ نے دنیا بنائی اسی وقت سے چار مہینے محترم ہیں اس میں ایک مہینہ محرم کا بھی ہے “ تو یہ مہینہ تو پہلے سے ہی افضل ہے کسی بھی خاص واقعہ کی وجہ سے نہیں ہم کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی ضروری ہے ، اور اسلامی کیلنڈر جس کو ہم ہجری کیلنڈر بھی کہتے ہیں اس کا آغاز بھی محرم سے ہی ہوتا ہے اس کو بھی جان لیں اور دوسروں کو بھی بتائیں ، جب اسلامی حکومت میں اس بات کو محسوس کیا گیا کہ ہمارا اپنا کیلنڈر ہو ، تاکہ اسی سے حکومت کا نظام چلے تو بہت سی تجویزیں سامنے آئیں لیکن صحابہ کی مجلس شوریٰ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اس تجویز پر فیصلہ ہوا کہ اللہ کے نبی کی ہجرت مدینہ سے اس کیلنڈر کو شروع کیا جاے ، اور اس طرح 622 عیسوی سے اسلامی کیلنڈر کا أغاز ہوا جس کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہے ، اللہ کے بندو خود بھی اور اپنے اہل وعیال کو اس طرف دھیان دلائیں اور بارہ مہینوں کو یاد بھی رکھیں۔ 
اسی مہینے کی پہلی تاریخ کو ایک عظیم صحابی کو بھی شہید کیا گیا اپنا جواب دل میں سوچ لیں جو بتایا جارہا ہے اس سے ملائیں کہ آپ اس بات سے واقف تھے یانہیں فیصلہ خود کریں کہ ہم کو کتنی معلومات ہے ، ان صحابی کا نام ہے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جو کہ دوسرے خلیفہ تھے ، خود بھی اور اپنے اہل خانہ ، اپنے احباب کو بھی یہ سب جانکاری شئیر کریں ، اللہ ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر