Latest News

شاملی میں تین ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے کے مرتکب باپ کو عمر قید، مقتول کی ماں سمیت ۸ مجرموں کو ایک ایک سال کی سزا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی  نالہ گاؤں میں 23 سال قبل چکروڈ کے تنازع پر تین ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے کے مجرم باپ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔  جھگڑے میں مقتول کی والدہ سمیت فریقین کے 8 مجرموں کو ایک ایک سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔  ایڈیشنل سیشن کورٹ نمبر 14 کی پریذائیڈنگ آفیسر ریما ملہوترا نے فیصلہ سنایا۔
 اسسٹنٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ کرمنل ویریندر ناگر نے بتایا کہ شاملی کے کاندھلا تھانہ علاقہ کے نالہ گاؤں میں چکروڈ کو لے کر پرکاش چند اور راجبیر فریق کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔  22 ستمبر 2000 کو دونوں جانب سے لاٹھی  ڈنڈے استعمال کیے گئے۔۔
پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عمیر نے جھگڑے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنی بیٹی کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔  پولیس نے عمیر کے خلاف قتل کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی، جب کہ راجبیر، پردیپ کمار، یوگیندر، راجبیری، گیتا پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا۔  سماعت ایڈیشنل سیشن کورٹ نمبر 14 کی پریذائیڈنگ آفیسر ریما ملہوترا نے کی۔  عدالت نے بیٹی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمیر کو عمر قید کی سزا سنادی۔  جھگڑے کے دیگر ملزمان راجبیر، پردیپ، یوگیندر، راجبیری گیتا  اور مقتول کی ماں کو ایک ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر