Latest News

پور قاضی میں پانچ مقامات پر مکانات گرنے کے حادثات پیش آئے ہیں۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
 مظفرنگر پور قاضی میں شدید بارش کے باعث تحصیل صدر میں پانچ مقامات پر مکانات گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حادثات میں تین بچے زخمی ہوگئے۔ ایس ڈی ایم صدر پرمانند جھا نے بتایا کہ پورقاضی بلاک کے کھیڈکی گاؤں میں مہیش پال اور شری کانت کے مکان کی چھت گر گئی۔ جس میں مہیش پال کی 13 سالہ بیٹی بھاونا، سری کانت کی 19 سالہ بہن انجلی زخمی ہوگئیں۔
 بڑکلی گاؤں میں امیش کا مکان گر گیا۔ یہاں بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال دیکھی گئی۔ گاؤں نرمانہ میں بارش سے انعام کا مکان گر گیا۔ یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قدوائی نگر میں بھی ایک مکان گر گیا ہے۔ مجموعی طور پر پانچ مقامات پر مکانات گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر