Latest News

بجنور میں پرورش سے تنگ آکر سنگدل دادی نے اپنے پوتے کو بے دردی سے مار ڈالا، ملزمہ گرفتار۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بجنور میں پرورش سے تنگ آکر دادی نے اپنے پوتے کو مار ڈالا۔ پولس نے خاتون کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیاہے 
 صدر بازار کا رہائشی عارف ولد صمد (7) منگل کی شام گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ تاہم رشتے داروں نے الزام لگایا کہ لڑکے کو کئی دن تک ایک کمرے بھوکا رکھا گیا۔
پولیس نے لڑکے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ حالانکہ اس سے پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ موت بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے واضح ہوکہ متوفی بچے کے والد عارف دہلی میں رہتے ہیں اور ایک ہوٹل میں کام کرتے ہیں۔ جب کہ اس کی بیوی سما پروین جھگڑے کی وجہ سے چار سال سے اپنے ماموں کے گھر قاضی پاڑا میں مقیم ہے۔ ان کے بیٹے عرش (11) اور صمد (7) اپنی دادی بندیا کے ساتھ رہتے تھے۔ اب لڑکے صمد کی موت کے بعد پولیس نے باریک بینی سے تفتیش کی تو معاملہ قتل کا نکلا۔
کوتوال جیت سنگھ نے بتایا کہ بچوں کے والد اور والدہ بھی گھر پر نہیں رہتے۔ دونوں بچے اپنی دادی کے پاس رہتے تھے۔ اب دادی نے لڑکے کو ہاتھ سے منہ دبا کر مار ڈالا۔ جسکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کوتوال کے مطابق بندیا نے تفتیش کے دوران بتایا کہ صمد مستقل بیمار رہتا تھا، اب میں دیکھ بھال سے تنگ آچکی تھی اس لئے اسے قتل کیا پولس نے ملزمہ کو جیل بھیج دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر