Latest News

جیب خرچ نہ ملنے پر ناخلف اکلوتے بیٹے نے اپنے دوست اور اسکے چچا کے ساتھ ملکر باپ کو لرزہ خیز موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے بھوراں کلاں گاؤں گڑھی نو آباد کے رہائشی دیویندر کو اس کے اکلوتے بیٹے نے اپنے دوست اور اسکے چچا کے ساتھ مل کر قتل کر دیا ہے پولیس نے مقتول کے بیٹے پرشانت اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے واقعہ کا پردہ فاش کردیا ہے پولیس سے پوچھ گچھ میں ملزم پرشانت نے بتایا کہ وہ گاؤں کے کپل کے ساتھ میرٹھ میں رہ کر مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کر رہا تھا۔ الزام ہے کہ والد دیویندر تعلیم اور دیگر جیب خرچ دینے میں ہمیشہ لڑتے رہتے تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے اپنے ساتھی کپل کے ساتھ مل کر اپنے والد کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ کپل کے چچا اجیندر پر لاکھوں روپے کا قرض تھا۔ پرشانت نے اجیندر کو قرض واپس کرنے کا لالچ دے کر اسے بھی منصوبے میں شامل کیا۔
منصوبے کے مطابق پرشانت اپنے والد دیویندر کو سیسولی بینک لے گیا۔ بنک سے واپس آکر دونوں پہلے کھیت پہنچےجہاں چچا بھتیجے فارم پر پہلے سے موجود تھے۔ ملزم نے دیویندر کو پکڑ کر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد ملزم گاؤں سے واپس چلے گئے شام کے وقت لوگوں کو کھیت میں لاش پڑی ہونے کی اطلاع پر پہنچی پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھانہ صدر اکشے شرما نے بتایا کہ ملزم پرشانت، کپل اور اجیندر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گاوں کے لوگوں کا کہنا ہےکہ وہ باپ جس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو انگلی پکڑ کر چلنا سیکھایا اس بیٹے کو باپ کو مارتے ہوئے ہاتھ نہیں کانپے جسنے بیٹے کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے خوشحال باپ نےاسے اعلیٰ تعلیم کے لئے میرٹھ بھیجا تاکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکے اور اعلیٰ سطح کی نوکری حاصل کر سکے۔ دیویندر کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا بھی ان کی طرح محنت کرے اور کامیابی حاصل کرکے بڑا افسر بنے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر