Latest News

دعوت اصلاح کے زیر اہتمام شیخ برداری کی میٹنگ میں فضول رسومات سے اجتناب پر دیا گیا زور، طے شدہ تعداد سے زائد براتی لانا ہے حرام ہے : حافظ اللّٰہ مہر۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بڈھانہ کے چنہیڑی روڈ پر واقع جامعہ عربیہ اسلامیہ کی مسجد میی شیخ برادری کے معززین کی ایک میٹنگ کا انعقاد تنظیم دعوت اصلاح کے زیر اہتمام عمل میں آیا، جس کا آغاز قاری محمد واصف صدیقی کی تلاوت سے ہوا۔  صدارت ماسٹر علی حسن نے کی۔  میٹنگ میں غیروں کی رسومات پر قدغن لگانے کی تلقین کی گئی اور قوم میں پھیلی تمام برائیوں کو شمار کراتے ہوئے تنظیم کے بانی الحاج حافظ محمداللہ مہر صدیقی نے اصلاح معاشرہ پر بیان کیا اور آنے والے نسلوں کی برباد ی کا ذکر کرتے ہوئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کل روز قیامت آپ کو جواب دینا ہو گا کہ انے والی نسلوں کو بربادی سے بچانا اپ کی ذمہ داری ہے ایسے اصول مرتب کریں کہ لوگ تمامتر فضول اخراجات فضول رسومات نیز معاشرہ جہیز جیسی لعنت سے پاک ہو جائے اور باراتیوں کی تعدادِ مختصر ہو اور یہ نہیں ہونا چاہئے کہ تھوڑی تعداد میں بلائیں اور زیادہ لوگ لڑکی والوں کے یہاں پہنچ جائیں یہ طریقہ جائز نہیں حرام ہے، دوسری یہ کہ نکاح مسجدوں میں ہونے چاہیئے وینکٹ ہال میں ڈی جے کے ساتھ ہر گز نکاحِ نہیں ہو نے چاہئیں، پردے کا اہتمام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب نے سماج کو کھوکلہ کر دیا ہے لوگ اپنی ناک کے لئے لڑکی کے حق کو تو ہضم کر جاتے ہیں اور اپنی جھوٹی شان میں وہ سب کچھ کر دکھاتے ہیں جو شیطان کہتا ہے۔  میٹنگ میں چوہدری مہر دین، محمد اللہ، مہر دہا، یاسین نر پڑا، عبدالقیوم بھگوان پور، نثار داہا، وسیم پھگانہ، علی محمد بڑھانہ، محمد فاروق محمد پور، اقبال چندوڑی، ملا عبدالحمید، نسیم احمد وغیرہ شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر