Latest News

نکاح کو آسان بنائیں او ر تعلیم پر توجہ دیں، گنگو ہ میں منعقد قریشی برادری کی میٹنگ میں سرکردہ شخصیات کی شرکت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
گنگوہ میں قریشی برادری کی جانب سے ’النکاح من سنتی‘ کا پیغام دیتے ہوئے یک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا،جس میں رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن اور سماجوادی پارٹی لیڈر ڈاکٹر اسرار سمیت برادری کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔پروگرام میں شادیوں میں غیر ضروری رسومات کو روکنے، جہیز کی رسم اور دکھاوے سمیت شادیوں میں ہونے والے بے اخراجات اور برائیوں کو ختم کرنے و بچوں کی تعلیم پر زور دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر قریشی برادری کے ذمہ داران کہاکہ ہمارے معاشرے میں لڑکی کی شادی میں جہیز کا دکھاوا کیا جاتا ہے جبکہ معاشرے کے کچھ لوگ غریب بھی ہیں جو زیادہ جہیز نہیں دے سکتے۔ اسی لیے جہیز کا دکھاوا، ناچ گانا اور اس طرح کی بہت سی رسومات کو روکنے کی اپیل کی گئی اور یہ بھی کہا کہ آج کے دور میں تعلیم بہت ضروری ہے، لہٰذا فضول رسموں کو چھوڑ کر تعلیم پر زیادہ توجہ دی جائے۔اس دوران سہارنپور کے ایم پی حاجی فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا اور جہیز کو ختم کرکے نکاح کو آسان بنانے و تعلیم کی جانب توجہ دینے کی تلقین کی۔ اس دوران ڈاکٹر اسرار قریشی دیوبند،سنوارایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سلیم قریشی دہلی، حاجی خورشید سورت، وسیم جھنجھانوی،عاشقین قریشی غازی پور، مولانا اکرام، حاجی تنویر، مفتی عباس، حاجی سلیم، حاجی منور، حاجی منور، مفتی عباس ،دین قریشی، انعام قریشی، بدھو قریشی، عمران قریشی، استخار قریشی وغیرہ سمیت قریشی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت حاجی یونس قریشی نے کی اور نظامت عرفان علیم قریشی نے کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر