Latest News

میرٹھ میں پٹاخے بناتے ہوئے زور دار دھماکہ سے پورا گھر منہدم۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ میں موانا علاقے کے ستھلا گاؤں میں پٹاخے بناتے وقت ایک گھر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے پورا گھر گر گیا۔ شکر ہے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
بتایا گیا کہ مکان اکرم اور مقدم کا ہے۔ جسے غیاث الدین نے کرایہ پر لیا تھا۔ پڑوسی کے گھر کی دیوار بھی گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔
بتایا گیا کہ یہ واقعہ جمعہ کو دن 3 بجے پیش آیا۔ اس گھر میں آتش بازی میں استعمال ہونے والے پٹاخے بنائے جا رہے تھے کہ اسی دوران گھر میں زور دار دھماکہ ہوا اور چند ہی منٹوں میں گھر کا لنٹر گر گیا۔ اس کے ساتھ ہی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔
بتایا گیا کہ اس گاؤں میں ایک ماہ قبل بھی ایسا ہی دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد مقامی پولیس نے گاؤں میں چیکنگ مہم بھی چلائی تاہم پولیس کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔ اسٹیشن انچارج کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گاؤں میں ایک ماہ قبل بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کے بعد چیکنگ مہم شروع کی گئی لیکن کچھ نہیں ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر