Latest News

مظفرنگر میں ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام سے چل رہے مسلمانوں کے ڈھابوں کے خلاف ہندو سنت کا احتجاج۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں کاونڈ ول یاترا کے دوران، اس کے راستے پر آنے والے ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام سے چل رہے تمام مسلم ملکیت والے ہوٹلوں کو طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ ان میں ویج اور نان ویج دونوں ہوٹل شامل تھے۔ کاونڈ یاترا کے راستے پر وہ تمام ہوٹل اور ڈھابے جن کے مالکان یا عملہ مسلمان ہیں، تقریباً 15 دن تک بند رہے۔ اگرچہ اب یہ ہوٹل اور ڈھابے آہستہ آہستہ کھلنے لگے ہیں لیکن اب ان کے سامنے ایک نیا چیلنج ہے۔
مظفر نگر کے ایک ہندو سنت نے اب ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام سے چل رہے ان ڈھابوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ دو ہفتوں سے ہوٹلوں کی بندش کے باعث ان کے مالکان کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 اس سلسلے میں مظفر نگر سٹی مجسٹریٹ وکاس کشیپ نے ایک بیان میں کہا، ''پچھلی بار کاونڈ یاترا کے دوران ایک واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس بار تمام ہوٹل مالکان کی میٹنگ ہوئی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ صرف آپ اپنا نام ظاہر کریں اور کچھ نہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر