مظفرنگر میں 10 محرم کو شہر میں ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا، ماتمی جلوس قدوائی نگر میں واقع امام بارگاہ سے شروع ہو کر شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرا۔ آریہ سماج روڈ پر واقع سادات ہاسٹل پر اختتام پذیر ہوا۔
اس دوران شہر کے مرکز شیو چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ محرم کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، اس دن شہر کی تمام امام بارگاہوں کے سوگواران ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور تازہ دم ہونے والوں کو عاشورا کی زیارت کرواتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج قدوائی نگر میں واقع امام بارگاہ سے ایک بہت بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا جو محلہ کھلاپر ابو پورہ گھاس منڈی، ہنومان چوک، بکرا مارکیٹ اور موتی محل، بھگت سنگھ روڈ سے ہوتا ہوا ہارٹ لینڈ پہنچا۔ شیو چوک جہاں ہزاروں سوگوارو ں نے نوحہ خوانی کی۔اور سوز خوانی کی جوکہ شیو چوک سے پرامن گزر گیا جس پر پولیس و انتظامیہ نے چین کی سانس لی اور آریہ سماج روڈ پر واقع سادات ہاسٹل پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
0 Comments