Latest News

ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بعد کسی کو کافر نہیں کہا جائے گا: اندریش کمار۔

نئی دہلی: یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے حوالے سے آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے کہا ’’یو سی سی اعلان کرے گا کہ کوئی بھی کافر نہیں ہے، سب عقیدت مند ہیں۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد کسی کو کافر نہیں کہا جائے گا۔‘‘
سنگھ کے لیڈر نے کہا کہ یو سی سی ایکٹ کے نفاذ کے بعد کسی کو اچھوت نہیں کہا جائے گا۔ اندریش کمار نے کہا، ’’اس قانون کا مطلب ہے کہ ہم ایک ملک، ایک شہری ہیں۔ یہ قانون خواتین پر مظالم کو ختم کرتا ہے۔ اس قانون سے کسی بھی مذہب اور ذات کی خواتین پر ظلم نہیں ہوگا۔‘


اندریش کمار نے کہا کہ مولوی-مولانا مسلمانوں کو بھڑکانا بند کریں۔ مسلمان ان کے بہکانے میں نہیں آئیں گے۔ یو سی سی کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے اسے خواتین کے حقوق کو مضبوط کرنے والا قرار دیا۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ یو سی سی قانون تمام مذاہب کی خواتین پر مظالم کا خاتمہ کرے گا۔
خیال رہے کہ پچھلے دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پروگرام کے دوران یکساں سول کوڈ کا ذکر کیا تھا۔ یو سی سی کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست اس کا خوف دکھا کر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ یونیفارم سول کوڈ لانے کا کہہ رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر