مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر تھانہ نئی منڈی علاقے میں مکھیالی کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا ہے
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ مکھیالی میں واقع بجرنگ فیکٹری میں پیش آیا۔ کیمیکل بناتے ہوئے بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حادثہ میں مزدور بھوپا تھانہ علاقہ کے تحت کسولی گاؤں کے رہنے والے علی نواز (42) ولد سیدا حسن اور سنبھل ضلع کے چندوسی کے رہنے والے رام بھورن (55) کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں کسولی کا جے پال (60) پربھو شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اسی دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ یہاں سے اسے میرٹھ ریفر کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیمیکل لگنے سے جے پال جھلس گئے ہیں، ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس ڈی ایم صدر پرمانند جھا اور سی او نئی منڈی ہمانشو گورو نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کی۔
0 Comments