Latest News

میرٹھ میں دوشیزہ کو جنگل میں برہنہ کر کے اجتماعی عصمت دری کی سنسنی خیز واردات، چار ملزمان نے ویڈیو بنا کر متاثرہ کے بھائی کو بھیجا، تین گرفتار۔

مظفرنگر: عزیز الرحمٰن خاں۔
میرٹھ میں گینگ ریپ کے بعد ایک نو عمر لڑکی کا ویڈیو بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چار نوجوانوں نے جنگل میں ایک نوعمر لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی عصمت دری کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی اور لڑکی کو بری طرح زدوکوب کیا گیا اور ویڈیو لڑکی کے بھائی کو بھیج دی گئی۔ اس کے بعد متاثرہ کی ماں نے پورے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا دیگر ملزم کی تلاش جاری ہے 
میرٹھ کے کٹھور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں رہنے والے شاکر نے لڑکی کو شادی کے بہانے محبت میں پھنسا لیا۔ اس کے بعد ایک دن ملزم لڑکی کو کوئی نشہ آور چیز پلا کر جنگل لے گیا۔ جہاں عالم، پپو، شعیب گڈی، حیدر سمیت نامعلوم نوجوانوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا۔ یہی نہیں لڑکی کے کپڑے بھی چھین لیے اور اس کی عریاں ویڈیو بھی بنائی۔ لڑکی ملزموں کے سامنے برہنہ حالت میں منتیں کرتی رہی۔ لیکن ملزمان کو رحم نہیں آیا۔ رشتے سے انکار پر ملزمان نے ویڈیو لڑکی کے بھائی کو بھیج دی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں واقعہ کا علم ہونے پر لواحقین نے پولس کو اطلاع دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے شاکر، عالم اور پپو کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ کے والد نے تھانے میں تحریر دی تھی کہ ایک نوجوان دو سال سے اس کی بیٹی کو شادی کا بہانہ بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ اس نوجوان کے دوستوں نے مل کر اسکی لڑکی کے ساتھ بے حیائی کی ویڈیو بنائی۔پولس کے ذریعہ 164 کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں تین بدمعاشوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر