Latest News

دیوبند میں بارش سے غریب رکشہ پولر کی چھت گرِی، گنگوہ اور نکوڑ میں بھی گرِے مکانات، پی ایم رہائشی اسکیم کے تحت مکان تعمیر کرانے کی مانگ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دو دن سے مسلسل ہورہی بارش غریبوں کے مشکلات پیدا کرنے لگی ہے، محلہ روی داس مارگ پر واقع رکشہ پولرکے کچے مکان کی چھت بھاری بارش کے سبب گر ِگئی،حالانکہ غنیمت رہا کہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا، رہنے کی کوئی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ رکشہ پولر اپنے خاندان کے ساتھ اسی ایک خستہ حال مکان میں رہنے پر مجبور ہے۔رکشہ چلا کر روزی کمانے والے محلہ روی داس مارگ کے باشندہ سرفراز کے کچے مکان کی چھت اتوار کو بارش کے دوران گرِ گئی۔ اگرچہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ متاثرہ سرفراز گزشتہ دو سالوں سے پردھان منتری آواس یوجنا کے لیے مکان بنانے کی درخواست کر رہا تھا۔ لیکن اس کے لیے پکی چھت منظور نہیں ہو سکی۔ چونکہ سرفراز کے پاس رہنے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ہے، وہ اپنے خاندان کو ٹوٹی ہوئی چھت کے نیچے رکھنے پر مجبور ہے۔ متاثرہ سرفراز نے افسران سے درخواست کی ہے کہ اس کا گھر پی ایم آواس یوجنا کے تحت بنوایا جائے۔ ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں آیا ہے اور انہوں نے متعلقہ لیکھ پال کو واقعہ کی معلومات کے لیے بھیج دیا ہے۔ بتایا کہ تفصیلات ملنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔ادھر دوسری جانب گنگوہ اور نکوڑ میں بھی موسلادھار بارش کے باعث دو الگ الگ مکانات کی چھتیں گر گئیں، ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی ہوگئے۔مسلسل بارش کے باعث گنگوہ کے محلہ غلام اولیاءمیں ارشد ولد جمشیدکے کچے کے مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ اس وقت کمرے میں کوئی نہیں تھا۔ ملبے تلے دب کر گھریلو سامان کو نقصان پہنچا۔ ارشد نے بتایا کہ اس کی بیوی حنا بچوں کے ساتھ گھر کے اندر تھی۔ لیکن پانچ منٹ پہلے وہ بچوں کے ساتھ گھر سے نکلی تھی ورنہ بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ارشد نے بتایا کہ اس نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات حاصل کرنے کے لیے کئی بار فارم جمع کرائے ہیں۔ لیکن اس کا گھر نہ بن سکا۔دوسری جانب نکوڑ علاقہ کے گاو ¿ں ڈلے والا میں مکان کی چھت گر گئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ریونیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر