سیما-سچن اور انجو-نصراللہ کی کہانی کا کلائمکس ابھی آیا بھی نہیں کہ ایسی ہی ایک اور کہانی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے یہ محبت کی کہانی جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع سے آئی ہے۔ جہاں ایک نوجوان کی محبت میں دل ہارنے کے بعد پولینڈ سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ خاتون باربرا پولک اپنی 6 سالہ چھوٹی بیٹی کے ساتھ ہزاری باغ کے گاؤں باراتوا پہنچ گئی ہے۔
یہ اور بات ہے کہ باربرا نہ تو سیما حیدر کی طرح خفیہ طور پر بھارت میں داخل ہوئی ہے اور نہ ہی ایجنسیوں کو اس کے بھارت پہنچنے پر کوئی شک ہے۔ بلکہ ویزہ لے کر بھارت پہنچنے والی باربرا نے اپنے عاشق شاداب ملک سے شادی کی ہے اور اب وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔
ہزاری باغ کے باراتوا گاؤں کے لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب گوری رنگ والی باربرا اپنی سات بیٹیوں میں سے ایک کے ساتھ شادب کے ساتھ رہنے آئی۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ اس کی دوستی انسٹاگرام پر سال 2021 میں اپنے گاؤں کے 35 سالہ نوجوان شاداب سے ہوئی تھی۔ اور پھر یہ دوستی کب محبت میں بدل گئی انہیں پتہ بھی نہ چلا۔ اس کے بعد وہ مسلسل بھارت آنے کی تیاری کرتی رہی اور پھر اسے پانچ سال کے لئے بھارت آنے کا ویزا مل گیا۔
بارتوا گاؤں پہنچنے سے پہلے باربرا نے ہزاری باغ کے ایک ہوٹل میں کچھ دن قیام کیا تھا۔ لیکن گاؤں آنے کے بعد گرمی کی وجہ سے باربرا کی حالت بگڑ گئی۔ اس نے فوراً شاداب کے گھر میں دو اے سی اور کلر ٹی وی کا بندوبست کر دیا۔ گھر پہنچنے کے بعد اس نے تمام کام دیگر ہندوستانی خواتین کی طرح سنبھالے۔ گائے کا گوبر اٹھانے سے لے کر دوسرے کام کرنے تک تمام کام باربرا ہی کر رہی ہیں۔ وہ شاداب کی محبت میں پوری طرح ڈوبی ہوئی ہے۔
ہزاری باغ کے اس گاؤں میں ایک غیر ملکی خاتون کے آنے کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس پی راجیو کمار نے باربرا سے بات کی۔ باربرا اور شاداب نے کھل کر اسے اپنی کہانی سنائی۔ اس نے بتایا کہ فی الحال وہ سیاحتی ویزے پر بھارت آئی ہیں اور کچھ دنوں بعد واپس چلی جائیں گی۔ شاداب کا کہنا ہےکہ باربرا کا پولینڈ میں اپنا کاروبار گاڑی، بنگلہ سب کچھ ہے اس وقت وہ شاداب کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ وہ اسے اپنے ساتھ پولینڈ لے جا سکے اور وہاں پر سکون زندگی گزار سکے۔
0 Comments