Latest News

آزاد سماج پارٹی کے ضلع نائب کی پارٹی سے برطرفی پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی اشیا کھا کر خود کشی کی کوشش۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں آزاد سماج پارٹی کے ضلع نائب صدر لوکیش گوتم نے پارٹی کے عہدے سے ہٹائے جانے پر دل برداشتہ ہو کر گزشتہ شب کوئی زہریلی چیز کھا لی جنہیں رشتہ داروں نے تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں سے ڈاکٹروں نے میرٹھ ریفر کر دیا ہے ضلع صدر پر استحصال کا الزام لگاتے ہوئے متاثرہ لوکیش گوتم نے کوئی حل نہ ہونے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
واضح ہوکہ آزاد سماج پارٹی کے ضلع نائب صدر لوکیش گوتم نے اپنی پارٹی کے ضلع صدر جگدیش پال پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ضلع صدر نے انہیں گالی گلوچ کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جس سے دل برداشتہ ہو کر لوکیش گوتم نے زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کر نے کی ٹھان لی ہے حالانکہ لوکیش گوتم اب بھی میرٹھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ لیکن اس کے بعد لوکیش گوتم نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ضلعی سربراہان نے ان کا احترام نہیں کیا تو وہ ضرور خودکشی کر لیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر