Latest News

بی جے پی اقلیتی سیل کے لیڈر کے چھ سالہ معصوم بچے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
شاملی  ضلع کے قصبہ تھانہ بھون میں بی جے پی لیڈر کے ساتھ لڑائی کے ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں دوسری فریق کی جانب سے بی جے پی لیڈر کے 6 سالہ معصوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  جو کہ اب علاقے کے سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ںی جے پی شاملی ضلع کے اقلیتی محاذ کے ضلعی جنرل سکریٹری راؤ افتخار سے کچھ لوگ لڑ رہے تھے جب ان کا 6 سالہ بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا۔۔ 6 سالہ بیٹا زید ان سے جان چھڑانے کی بھرپور کوشش کر رہا تھا۔  جو کہ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے۔  واقعہ 17 جولائی کا بتایا جا رہا ہے۔  وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کارروائی کا حکم دیا تھا۔  متاثرہ بی جے پی لیڈر کی بیوی کی جانب سے 4 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  جبکہ پولیس نے بی جے پی لیڈر کے خلاف بھی جوابی مقدمہ درج کیا ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ مقدمے میں اس 6 سالہ معصوم بچے کے خلاف گلا دبانے اور قتل کی کوشش کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، جو اپنے والد کو حملہ آوروں سے بچا کر فرار ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔
راشد عرف فدا تھانے کا ہسٹری شیٹر بدمعاش حملہ میں ملوث افراد میں سے ایک ہے۔  جن پر ڈکیتی، قتل اور چوری کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔  اب لوگ بحث کر رہے ہیں کہ پولیس نے یہ حرکت بی جے پی لیڈر پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی ہے۔  ایک 6 سالہ معصوم کیسے ایسے ہسٹری شیٹر بدمعاشوں اور 6 سے 7 لوگوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر