Latest News

سہارنپور پولیس کا اہم کارنامہ، پچاس گم شدہ موبائل فون برآمد کرکے اُنکے مالکوں تک پہنچائے۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سنیچر کے وز ایس ایس پی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے تقریباً سات لاکھ پچاس ہزار روپے کی مالیت کے 50 گم شدہ موبائل فون مختلف مقامات سے برآمدکرلئے۔ تفصیل کے مطابق ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک کی قیادت میں تشکیل شدہ ٹیم میں شامل سرویلانس کے نائب معائنہ کار جاوید خان،ہیڈ کانسٹبل سونو شرما، ونیت ہڈا،ونیت تومر،موہنت کمار، سمت کماراور کانسٹبل جے ویرر اٹھی نے کارروائی کرتے ہوئے ریئل می،ریڈمی کے 17 سیمسنگ کے 15 ویوو کے 8 اوپو کے تین، انفلکس کے دو،موٹرولا کے دو، لاوا کے دو اور ایک ون پلس موبائل فون برآمد کیا، بعد ازاں یہ موبائل پولیس لائن احاطہ میں ان کے مالکان کو واپس کئے گئے، اپنے گم شدہ موبائل ملنے پر تمام مالکان نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے پولیس محکمہ کا شکریہ اداکیا، واضح ہے کہ ایس ایس پی وپن تاڈا کو مسلسل موبائل گم ہونے کی خبریں موصول ہورہی تھیں، جس کے بعد ایس ایس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگل کی قیادت میں سرویلانس ٹیم نے مقامی اور دیگر اضلاع اور صوبوں سے گم ہوجانے والے موبائل بڑی مقدار میں برآمد کرلئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر