Latest News

مظفر نگر میں نابالغ لڑکی کو اس کے ہم جماعت کے والد نے جنسی زیادتی کا شکار بنا ڈالا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کوتوالی علاقے کی بستی میں رہنے والے ایک خاندان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ خاندان کی 12 سالہ بیٹی دینی تعلیم کے لیے محلے کے ایک مدرسے میں پڑھنے اسکے ساتھ اسی محلے کے سلیم کی بیٹی بھی جاتی ہے۔ دونوں اچھے دوست ہیں۔ متاثرہ کے والد خاندان کی کفالت کے لیے مزدوری کرنے پنجاب گئے تھے۔ یہ واقعہ دس دن پہلے کا ہے۔ متاثرہ لڑکی کسی کام سے اپنے ہم جماعت کے گھر گئی ہوئی تھی۔ وہ اس وقت گھر پر نہیں تھی، جہاں ہم جماعت کا 40 سالہ والد گھر پر تنہا تھا 
 الزام ہے کہ اس دوران ملزم نے لڑکی کی عصمت دری کی۔ لڑکی نے گھر جا کر گھر والوں کو بتایا۔ متاثرہ کے والد اتوار کو پنجاب سے گھر آئے تھے۔ پیر کو اس معاملے کی شکایت سٹی پولیس اسٹیشن میں کی گئی۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے متاثرہ کو میڈیکل کے لیے بھیج دیا ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر