نوئیڈا: پہلے گیم پھر پریم، یہ معاملہ گریٹر نوئیڈا کے سچن اور پاکستانی خاتون سیما حیدر کے درمیان محبت کا ہے۔سچن اور سیما سال 2020 میں PUBG گیم کے ذریعے دوست بنے۔ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ دونوں کی ملاقات نیپال میں ہوئی۔ دونوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد چار بچوں کی ماں سیما حیدر گریٹر نوئیڈا پہنچ گئیں۔ اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ۔ سچن بھی اس کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔ اب گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر رہنے والی پاکستانی خاتون پولیس کی حراست میں ہے۔
میڈیا کے مطابق سیما غلام حیدرنامی خاتون کی دہلی کے قریب گریٹر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سچن سے گیمنگ ایپ پب جی موبائل پر دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں میں محبت پروان چڑھی۔ فون پر منصوبہ بندی کے بعد غیرقانونی طور پر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہونے والی سیما جب گریٹر نوئیڈا پہنچی، جہاں سچن کی رہائش ہے، تو خاتون کے ساتھ ان کے 4 بچے بھی تھے۔ گیمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے شناسائی کے بعد سیما اور سچن نے انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ آن لائن بات چیت شروع کی ، جو محبت میں تبدیل ہوئی اور سیما نے بھارت داخلے کے بعدگریٹر نوئیڈا کے رابو پورہ علاقے میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں سچن کے ساتھ رہنا شروع کر دیا۔مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ گریٹر نوئیڈا میں ایک پاکستانی خاتون غیر قانونی طور پر رہ رہی ہے۔سچن کو پتہ چلا کہ پولیس کو سیما کی موجودگی کی خبر ملی ہے تو وہ سیما اور اس کے چار بچوں کے ساتھ بھاگ گیا۔جس اپارٹمنٹ میں یہ جوڑا رہتا تھا اس کے مالک برجیش نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ مکان مئی 2023 میں کرائے پر دیا تھا۔ جوڑے نے بتایاتھا کہ ان کی عدالت میں شادی ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں۔مکان مالک نے پولیس کو مزید بتایا کہ خاتوں کے حلیے سے وہ پاکستانی نہیں لگتیں، انہوں نے ساڑھی پہن رکھی تھی۔پولیس نے سچن اور سیما کو گرفتار کرلیا ہے اور اس جوڑے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ، ’معلومات حاصل کرنے کے بعد، ہم نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ فرار ہو گئے تھے۔ ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی اور سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد دونوں کی گرفتاری عمل میں آئی‘۔پولیس نے غیر قانونی طور پر رہنے والی خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اور اس سے تقریباً 150 سوالات پوچھے۔ خاتون نے ان سوالوں کے جواب بڑے آرام سے دیے۔ ذرائع کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق پولیس کے سوالات نے خاتون کو بالکل بھی پریشان نہیں کیا اور پوری بات کھل کر بتادی۔دراصل، سیما کراچی کی رہنے والی ہے اور اس کا شوہر دبئی میں کام کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے ہندوستان آنے اور سچن سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا اپنا گھر بھی بیچ ڈالا ہے۔
گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی خاتون سیما حیدر اور اس کے چار بچوں کو پولیس نے پیر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بچوں کو ایک مقامی سچن نے پناہ دی تھی۔ اس کی سیما سے ملاقات آن لائن PUBG گیم کے ذریعے ہوئی تھی۔ گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ پاکستانی خاتون اور مقامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون کے چار بچے بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس اس سنگین معاملہ کی باریک بینی سے مختلف زاویوں سے جانچ کررہی ہے تاکہ مزید تفصیلات حاصل ہوسکے۔
0 Comments