Latest News

مناظر اسلام حضرت مولانا طاہر حسین گیاوی کا انتقال، تدفین کل۔

پٹنہ: معروف عالم دین مناظر اسلام، ترجمان دیوبندیت مولانا سید طاہر حسین گیاوی کا پیر کو طویل علالت کے بعد ۷۸ سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون۔ 
مولانا سید طاہر حسین گیا وی جمعیتہ علماء ہند دہلی کے رکن بھی تھے، انہوں نے پلاموں جھار کھنڈ اورلوہر دگہ جھار کھنڈ میں دارالعلوم حسینیہ کے نام سے قابل فخر دینی مدارس قائم کئیے جو اپنی مثال آپ ہیں جس سے ھزاروں تشنگان علم دین اپنی پیاس بُجھا رہے ہیں – مولانا محترم کا حافظہ زبردست تھا فن خطابت میں مولانا کو عظیم الشان عبور تھا مولانا نے قرآن وحدیث کی روشنی میں دعوت دین کو عام کیا وہ توحید خالص کے علمبردار تھے امت مسلمہ کو بدعات سے دور رکھنے اور سنت نبوی صلعم کی روشنی میں زندگی گزارنے کے لئیے تلقین کی غرض سے انہوں نے ہندستان کی مختلف ریاستوں کے چپہ چپہ کا دورہ کیاتھا یہی نہیں توحید کےپیام کو عام کرنے اور امت کو خرافات سے دور رکھنے کی غرض سے مولانا نےانگلینڈ ‘ دوبئی ‘ سعودی عرب ‘ اور دیگر ممالک کا دعوتی دورہ کیا تھا – مولانا نے دس سے زائد تصنیفات کے ذریعہ عامتہ المسلمین کو اللہ و رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے واقف کرایا تھا مولانا نے دین اسلام کی ترویج واشاعت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا تھا، ملنساری ‘ منکسرالمزاجی ‘ چھوٹوں سے شفقت کے باعث مولانا طاہر حسین گیاوی طبقہ علماء _حفاظ کرام ‘ دینی مدارس کے ذمہ داران اور دیگر علمی اور سر بر آوردہ اصحاب میں انتہائی قدر ومنزلت کی نگا ہ سےدیکھے جاتے تھے مولانا کی وفات پر ہندستان اور دیگر ممالک کے ممتاز اکابر علما کرام اور دینی مدارس کے ذمہ داران واسلامی دانشوران نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ھے مولانا مفتی حشمت اللہ قاسمی(ممبئی) ‘ مولانا انصار قاسمی (ممبئی) اور مولانا مولانا جاوید قاسمی ( دہلی) اور دیگر معزز علمانے مولانا طاہر حسین کی دینی ‘ اصلاحی و ملی خدمات کوپُر اثر خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ دعاۓ مغفرت کی ھے ـ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ 4 فرزندان مولانا عبدالغافر ناظم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ پلامو جھارکھنڈ’ مولانا عبدالناصرناظم دارالعلوم حسینیہ لووردگہ ‘ جناب عبدالقادربی ٹیک ‘ عبدالظاہر متعلم جامعہ ملیہ دہلی اور5_دختران شامل ہیں نماز جنازہ چہارشنبہ 11- جولائی کو 8 بجے صبح نیو کالونی ولی گنج آراء میں واقع مسجد میں اداکی جاۓ گی تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آۓ گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر