Latest News

سی ایم یوگی نے کیا ضلع سہارنپور کے سیلا متاثرہ علاقوں کا دورہ، متوفیوں کے خاندانوں کو چار-چارلاکھ روپیہ کے چیک، کیمپوں میں مقیم لوگوں کو فوڈ پیکٹ تقسیم کئے، افسران کو انتظامات بہتر بنانے کے احکامات۔

سہارنپو:سمیر چودھری۔
آج جمعہ کے روز سی ایم یوگی سہارنپور پہنچے۔ یہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ چلکانہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے جین کالج میں قائم سیلاب ریلیف کیمپ میں بھی متاثرین سے ملاقات کی۔ اس کے بعد پولیس لائن میں انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ میں ریلیف کاموں کا جائزہ لیا گیا،ساتھ ہی عوامی نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، 'سہارنپور، ہنڈن، پاون دھوئی اور ڈھمولا ندیوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب اور پانی بھر گیا ہے۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی طرف سے مشترکہ طور پر لگائے گئے ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔ زیادہ بارش کی وجہ سے اتراکھنڈ، ہریانہ، ہماچل پردیش، دہلی اور مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا، 'ہتھنی کنڈ بیراج سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے یمنا ندی سیلاب آگیاہے۔ لیکن اب راحت ہے۔ سہارنپور کے کل 118 گاوں، شہر کے 28 علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ اس میں تقریباً 2.75 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔ 13 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی سیلاب کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ سات انسانوں اور تین جانوروں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ کچھ علاقہ زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور کچھ کم پر متاثر ہوئے ہیں۔جے وی جین ڈگری کالج میں چلائے جانے والے ریلیف کیمپ میں، وزیر اعلیٰ نے 35 خاندانوں کو امدادی سامان کی کٹس فراہم کیں اور ساتھ ہی 5000 روپے کا ڈیزاسٹر چیک بھی دیا۔ امدادی سامان کی کٹ میں 10-10 کلو آٹا، چاول، آلو، دو کلو مٹر، ایک کلو نمک، ہلدی، مرچ، دھنیا اور سبزیوں کے مصالحے، ایک لیٹر ریفائنڈ، 5 کلو چاول ، 2 کلو بھنے ہوئے چنے۔ ، ایک کلو گڑ، بسکٹ کے 10 پیکٹ، ماچس اور موم بتیوں کا ایک پیکٹ، نہانے کا صابن، ایک 20 لیٹر جار اور ایک ترپال۔ کیمپ میں بنائے گئے کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا اور دستیاب انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کیمپ میں مقیم بچوں سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں چاکلیٹ اور بسکٹوں سے بھرے ٹفن بکس بھی دئیے گئے جن کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کو معاوضے کے ساتھ برساتی کوٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جو لوگ فوت ہوئے ہیں، ان کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔ ریلیف کیمپ میں مقیم لوگوں کے لئے کھانے پینے کے بہتر انتظامات ہدایات دی گئی ہیں۔ وہیں سی ایم نے کانوڑ یاترا کا بھی جائزہ لیا اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے کانوڑیوں کے لئے کئے کئے انتظامات کا معائنہ کیا اور کانوڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرانے ہدایت دی۔وزیراعلیٰ اپنے شیڈول کے مطابق دوپہر سوا بجے سرکاری طیارے سے ایئر فورس اسٹیشن سرساوہ پہنچے۔ وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلکانہ پہنچے۔ سلطان پور چلکانہ کے مارکیٹ کمپلیکس میں موجود سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی۔جس کے بعد انہوں نے سہارنپور شہر کے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔اس دوران پانی بجلی اور سیلاب کے وزیر سواتنتر دیو سنگھ، ایم پی کیرانہ پردیپ چودھری، وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ، نکوڑ کے ایم ایل اے مکیش چودھری، سٹی ایم ایل اے راجیو گمبر، میئر ڈاکٹر اجے سنگھ، بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ، شہر صدر راکیش جین وغیرہ ان کے ساتھ رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر