Latest News

دیوبند میں شادی شدہ خاتون کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کا الزام، متاثرہ کی والدہ نے بیٹی کے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر دو بچوں کی ماں کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے متاثرہ شادی شدہ خاتون کی والدہ نے بیٹی کے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دیوبند کے محلہ بیرن کوٹلہ کی باشندہ افسانہ نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا کہ ان کی بیٹی نذرانہ کی شادی سال 2020ء میں محلہ قلعہ کے باشندہ نوجوان سے ہوئی تھی۔ بیٹی کو اپنی حیثیت کے مطابق جہیز دیا گیا تھا لیکن اس کے شوہر اور سسرال والے اس سے مطمئن نہیں تھے۔ ہر روز بیٹی کو اضافی جہیز کے لیے ہراساں کیا جاتا ہے۔ ان کی بیٹی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ الزام ہے کہ 3 جولائی کو اس کے سسرال والوں نے اس کے شوہر کے ساتھ مل کر ہماری بیٹی کو قتل کرنے کی نیت سے زہر دے دیا تھا۔ جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔اطلاع ملنے پر بیٹا بہن کے سسرال پہنچا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں پرائیویٹ ڈاکٹر کے یہاں داخل کرایا۔ بروقت علاج کے بعد بیٹی کی جان بچ جا سکی۔ کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر