Latest News

مظفرنگر میں چار بچوں کی ماں نوجوان عاشق کے ساتھ فرار۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔ 
مظفرنگر شہر کی چار بچوں کی ماں کو اپنی عمر سے آدھی عمر کے نوجوان سے پیار ہو گیا۔ خاتون اپنے چار بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے گھر چلی گئی معاملہ کوتوالی پہنچا تو پولیس کو بیان دینے کے بعد خاتون اپنے عاشق کے ساتھ چلی گئی۔
مظفرنگر کے محلہ قدوائی نگر ساکن ایک خاتون کل شام سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ جسکی پولیس کو زبانی اطلاع دی گئی۔ صبح خاتون ایک نوجوان اور کچھ لوگوں کے ساتھ کوتوالی پہنچی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر شراب پینے کے بعد اسے مارتا تھا۔ اس کے چار بچے بھی ہیں، جو اپنے والد کے ساتھ ہیں۔ اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، اپنے عاشق کے ساتھ رہے گی۔ پولیس نے خاتون کے شوہر اور اس کے گھر والوں کو بھی بلایا۔ تین گھنٹے تک کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ اس دوران خاتون اپنے عاشق کے ساتھ جانے پر بضد رہی۔ شہر کوتوال نے بتایا کہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کی ضد کی تھی۔ اس کے بعد دونوں فریقوں میں صلح ہو گئی اور خاتون اپنے عاشق کے ساتھ چلی گئی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر