منی پور میں مشتعل ہجوم کے ذریعے دو خواتین کے جنسی تشدد واقعہ بہت ہی تشویشناک ہے۔ ملک کے سبھی لوگ اس دردناک حادثہ پر حیرت زدہ ہیں، مجرموں کی شرمناک حرکتوں کے باعث جو جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچی ہے وہ ناقابل بیان ہے،اس واقعہ نے پوری انسانیت اور پورے ملک کو شرمسا ر کردیاہے۔
ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل شعبہ دینی تعلیم بورڈ کے سکریٹری مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کیا۔جاری بیان میں مولانا عبدالمالک مغیثی نے مزید کہا کہ ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ موثر حکمت عملی اپنائی جائے اور ریاست میں قبائل کے رہنماو ¿ں سے مخلصانہ بات چیت کی جائے۔ کسی بھی حکومت کی پہلی ترجیح امن و امان اور انسانی جانوں اور خواتین کی عزت و آبرو کا تحفظ ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ منی میں طویل وقت سے ہورہے تشددپر مرکزی اور ریاستی حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے، انہوںنے کہاکہ منی پور جیسے حادثوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پرتشدد واقعات اور نسلی فسادات میں سب سے بڑی قیمت کس کو چکانی پڑتی ہے۔ملی کونسل سہارنپور مرکزی اور ریاستی حکومت سے پرُزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس سلسلے میں سخت کارروائی کی جائے اور ملک کی ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ساتھ اس واقعہ کے خاطیوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔
وہیں اس سلسلہ میں ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریادیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی بھی اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ سے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیاہے، انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مجرموںکو عبرتناک سزا دیں۔
0 Comments