Latest News

مظفرنگر پولس نے پانچ شاطر موبائل چوروں کو کیا گرفتار، ۱۰۰ مسروقہ اور لوٹے گئے موبائل برآمد۔

L
مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر پولس نے موبائل چوروں سے برآمد 100 موبائل میں سے ایس پی سٹی نے 28 موبائل مالکان کو  سونپے جنہوں نے 28 موبائلوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ 
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو سمن کے حکم کے مطابق کاواڑ یاترا 2023 کے دوران سول لائن پولیس  نے کاواڑیوں کے موبائل چوری گینگ کو بے نقاب کیا ہے، سول لائن پولیس اسٹیشن کے انچارج  کی قیادت میں کچی سڑک چوکی کے انچارج سندیپ چودھری اور ان کی ٹیم نے سول لائن کی مدینہ کالونی سے پانچ ملزمان محمد بھورا ولد یوسف آر/او پیٹھا فیکٹری مدینہ کالونی پی ایس سول لائن محمد علی عرف سکہ ولد یوسف آر او پیٹھا فیکٹری مدینہ کالونی پی ایس سول لائن ارشاد عرف موٹا عرف چونڑ ولد ​​یوسف آر او پیٹھا فیکٹری مدینہ کالونی، شہزاد ولد یوسف آر او پیٹھا فیکٹری، مدینہ کالونی تھانہ سول لائن، عابد ولد محفوظ R/o کیولپوری پیڈو والی گلی  سول لائن نے مجموعی طور پر 100 چوری شدہ موبائل فونز کے ساتھ گرفتار کیا ہے، تمام لوگ کاواڑیوں کا لباس پہن کر کیمپوں میں داخل ہوتے تھے اور جب کاواڑئیے سوتےتھے، تب ہی ان کے موبائل چوری کرتے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر