لکھنؤ: دارالعلوم ندوۃ العلماء نے اپنے تعلیمی نصاب میں "دستور ہند اور علوم قانونیات" کا ایک جدید کورس شامل کیا ہے، جس کو درجہ اختصاص اور تدریب و افتاء کے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کورس میں بنیادی حقوق اور ضروری قانون اور لاء کی تعلیم دی جائے گی۔
آج بروز چہار شنبہ بعد نماز مغرب دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے "علامہ حیدر حسن خان ٹونکی کانفرنس ہال" میں ناظم ندوۃ العلماء جناب حضرت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی مدظلہ العالی کی صدارت اور حضرت مولانا عتیق احمد صاحب بستوی مدظلہ العالی کی زیر نگرانی اور تمام اساتذہ و ہم طلباء کی موجودگی میں اس کورس کا افتتاح ہوا، جس میں ماہر قانونیات، مختلف وکلاء اور جج صاحبان تشریف لائے، انشاءاللہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب اس کورس کا تعلیمی انعقاد باضابطہ ہو جائے گا۔
سورس: تازہ ترین۔
سمیر چودھری۔
0 Comments