سہارنپور میں انتہائی دردناک حادثہ میں کار میں سوار دو خواتین اور دو مرد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے، حادثہ سے موقع پر افراتفری مچ گئی، اطلاع پر آناً فاناً موقع پر پہنچے افسران اور پولیس اہلکار بھی حادثہ کا خوفناک منظر دیکھ کر سہم اٹھے، دہرادون-انبالہ شاہراہ پر منگل کے دوپہر پیش آئے اس اندوہناک سڑک حادثے میں کار میں سوار ہریدوار کے قصبہ جوالا پورکے باشندہ دو میاں بیوی جوڑے زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ہیں، حادثہ میں جمعیة علماءہند کی مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
موصولہ تفصیلا کے مطابق آج دوپہر قریب گیارہ بجے دہرہ دون - انبالہ شاہراہ پر چنیٹی کے نزدیک واقع ہائیو ے کے فلائی اور پر اچانک اور ٹیک کرتی ہوئی تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی،جس کے بعد کار میں اچانک اتنی شدید آگ لگ گئی کہ کار میں سوار لوگوں کو باہر نکلنے تک کا موقع نہیں ملا اور چند ہی لمحوں میں چاروں افراد موقع پر ہی جل کر ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں سی این جی کٹ لگی تھی اور تصادم کے بعد گیس سلنڈر ایک دھماکہ کےساتھ پھٹنے سے کار میں زبردست آگ لگ گئی، کار سے اچانک اٹھتے بھیانک شعلوں کو دیکھ کر موقع پر افراتفری مچ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے پولیس اہلکار بھی حادثہ کا خوفناک منظر دیکھ کر سہم گئے۔ اس دوران پولیس نے فائر بریگیڈ کی ٹیم کو موقع پر بلایا ،جس نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا،جس کے بعد کار سے چاروں کی لاشیں نکالی گئیں۔ فی الحال پولیس نے چاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت امیش گوئل (70)، سنیتا گوئل (65)، امریش جندل (55) اور گیتا جندل (50) کے طور پر کی گئی ہے،جو سبھی وسنت وہار جوالاپور ضلع ہریدوار کے رہنے والے تھے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرین کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور وہ روتے بلکتے سہارنپور پہنچے،وہیںتھانہ رام پور منیہاران پولیس اور فرانسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات شروع کردی۔
بتایا گیاہے کار میں سوار لوگ جمنا نگر کے جگادھری میں کسی رشتہ دار کی موت کی خبر ملنے پر وہاں جارہے۔ وہیں حادثہ کے دوران ٹرک سے کار ٹکرانے کے بعد لائن میں چل رہی کئی گاڑیاں بھی ایک دوسری سے ٹکراگئی،جس میں آگے چل رہی جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ رکن مولانا شمشیر قاسمی کی گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچاہے، حالانکہ کار میں سوار مولانا کے والد حاجی شمشاد احمد، بھائی مولانا حسین احمد مظاہری اور محمد جہانگیر الحمد اللہ پوری طرح محفوظ ہیں۔ تھانہ رام پورمنیہاران کے انچارج نریندر شرما نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع مرنے والوں کے خاندان کو دے دی گئی ہے، جوالاپور سے خاندان کے افرادپہنچ گئے ہیں، ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ رشتہ داری میں کسی رشتہ دار کی موت کی خبر ملنے کے بعد یمنا نگر کے جگادھری نگر جارہے تھے،سبھی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔
0 Comments