Latest News

یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ دین و دستور دونوں کے خلاف ہے، صرف آخری دن باقی ہے، یو سی سی کے خلاف لاء کمیشن کو اپنی رائے پیش کریں، بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی اپیل۔

بنگلو: پریس ریلیز۔
مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے اپنے صحافتی بیان میں فرمایا کہ شریعت کی حفاظت ہماری دینی اور شرعی ذمہ داری ہے اور یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ دین و دستور دونوں کے خلاف ہے۔مولانا نے فرمایا کہ اسوقت یونیفارم سول کوڈ کا مسئلہ پورے ملک میں بہت تیزی سے پھیلایا جارہا ہے اور لاءکمیشن آف انڈیا نے ملک کے باشندوں سے اس سلسلے میں رائے مانگی ہے۔ لاءکمیشن آف انڈیا کو زیادہ سے زیادہ رائے بھیجنے کے سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک (QR) کوڈ جاری کیا ہے، اس سے جواب بھیجنا آسان ہوگیا ہے،اسکا طریقہ کار کچھ اس طرح ہیکہ رائے داخل کرنے کیلئے QR کوڈ کو اسکین کریں یا اس لنک https://tinyurl.com/nouccisAIMPLBکو لکھ کر گوگل کروم میں پیسٹ کریں۔ لنک اوپن ہونے کے بعد اپنی زبان منتخب کریں، اور” ©جی میل کھولیں“ پر کلک کریں، جواب جی میل میں کھلنے کے بعد صرف سینڈ بٹن پر کلک کرنے سے یہ جواب لاءکمیشن تک پہنچ جائے گا۔ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس QR Codeاور لنک کو لوگوں تک پہنچائیں۔ مولانا رحمانی نے فرمایاکہ اس سلسلے میں تمام لوگوںکی مدد کی ضرورت ہے شہری سطح پر نیچے لکھے ہوئے کام کئے جا سکتے ہیں۔(1)ہر مسجد میں QR کورڈ اور لنک اسٹیکرکی شکل میں لگادیا جائے اور نمازیوں کو متوجہ کیا جائے کہ ہر ایک نمازی QR کوڈ اسکین کر کے ضرور ای میل کرے، اس سلسلے میں ائمہ کرام خصوصی دلچسپی لیں اور ہر مسجد میں اسٹیکر ضرور لگوائیں۔(2)چوک چوراہوں، ہوٹلوں اور بازاروں پر بھی اسٹیکر چسپاں کیا جائے اس سلسلے میں نوجوانوں کو خصوصی دلچسپی لینی چاہیے ساتھیوں کے ساتھ اس کام کو انجام دینا چاہیے۔(3) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جانب سے جو QR کوڈ اور لنک بنائے گئے ہیں اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے اور لوگوں سے گزارش کی جائے کہ QR کوڈ اور لنک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ای میل کیا جائے اس سلسلے میں مختلف ادارے، تنظیمیں اپنے نام کے ساتھ اپیل جاری کریں تاکہ فضا بنے۔(4)محلہ میں جہاں نوجوان بیٹھتے ہیں وہاں پہنچ کر ان کو توجہ دلائی جائے کہ اپنے اپنے موبائل سے ای میل کریں۔(5)کیو آر کوڈ اور لنک کی پرچی ہر گھر میں پہنچائی جائے اور خواتین سے بھی درخواست کی جائے کہ وہ اپنے ای میل کے ذریعے رائے دیں۔مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے فرمایا کہ واضح رہے کہ لاءکمیشن آف انڈیا کو جواب بھیجنے کی آخری تاریخ 14 جولائی2023ءہے۔ صرف چند دن کا وقت باقی بچا ہے، اسلئے تمام حضرات اس سلسلے میں تھوڑی توجہ دیں اور آنے والے جمعہ کی ابھی سے ترتیب بنائے کہ ہر مسجد میں ضرور اعلان ہو اور چند نوجوان نماز کے بعد مسجد میں کھڑے ہو جائے تاکہ لوگوں کو QR کا طریقہ اور لنک کے ذریعے ای میل کرنے کا سلیقہ سکھا سکیں اور ترغیب دے کر ان سے ای میل کروائیں۔مولانا نے گزارش کی کہ اس کام کو دینی اور شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے ضرور انجام دیں،اللہ تعالیٰ سب کو اجر عظیم عطا فرمائیں۔

Post a Comment

2 Comments

  1. ہم ہمیں یو سی سی بل ہرگز منظور نہیں مسلمانان پہلے سے بھی تھے اج بھی ہیں اور رہیں گے لے ا

    ReplyDelete
  2. We do not accept this bill because it is against all Muslims.

    ReplyDelete

خاص خبر