Latest News

مظفرنگر پولس نے گاڑی چور گروہ کو کیا بے نقاب، ۹ ملزمان گرفتار، ۱۴ موٹرسائیکلیں اور چار کاروں کے ساتھ اسلحہ برآمد۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
ایس او جی اور  سول لائن پولیس نے بین ریاستی گاڑی چوروں کے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 9 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے 14 بلٹ موٹرسائیکلیں، 4 کاریں  کارتوس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے 
سول لائن پولیس اور ایس او جی فرسٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی جس کے تحت شاطر بین ریاستی گاڑی چور گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔  ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 14 بلٹ موٹرسائیکلیں، 04 کاریں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔  ملزمان کی گرفتاری اور بازیابی کے سلسلے میں تھانہ سول لائن کی جانب سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان کے نام امت بنسل ولد راکیش بنسل مکان  سمت بنسل ولد راکیش بنسل ساکنان مکان نمبر 228/1 مظفر نگر۔ معروف خان ولد منصور خان ساکن گلی نمبر 4 محلہ بھارت نگر تھانہ گنگانہار ضلع ہریدوار  ریشو ولد وکرم سنگھ، ساکن نارتھ چمریاں ٹاؤن اور تھانہ پورقاضی، ضلع مظفر نگر۔دلشاد ولد انعام الٰہی، ساکن M.No.786/22A، یوگیندرپوری مظفر نگر  جاوید ولد فیاض، ساکن چارمینار، رام پور چونگی گنگا کینال، ضلع ہریدوار۔ تعظیم ولد افتخار ساکن چرا مینار، رام پور چونگی  گنگا کینال، ضلع ہریدوار۔ مشرف  ولد ریاست، ساکن قریشیاں گاؤں، قاسم پورہ تھانہ، پاتھری ضلع، ہریدوار اور منیر ولد میرحسن، ساکن سلاپور سالیار تھانہ، گنگن ہار ضلع، ہریدوار ہیں  ملزمان نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ گاڑی چوری کرنے کے لیے گاڑی کے سائیڈ کا چھوٹا شیشہ توڑ کر، الارم کی تار بائنڈنگ سے کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔ اسٹیئرنگ میں موجود کپلر کو نکال کر اپنے ساتھ ایک چھوٹی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے وہ تمام گاڑیاں اسٹارٹ کرلیتے تھے، گاڑیوں سے جی پی ایس ہٹا کر دور پھینکتی ہے اور ڈرل مشین کی مدد سے اسٹیئرنگ کو آزاد کرتی ہے اور گاڑی کا چیسس نمبر تبدیل کرتی ہے۔ باریک سنبھی کی مدد سے 05-10 منٹ میں کام ختم کرلیئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر