Latest News

مدھیہ پردیش میں قبائلی غریب شخص پر پیشاب کرنے والے پرویش شکلا کے گھر پر چلا بلڈوزر۔

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں پیش آئے ’پیشاب واقعہ‘ کے ملزم پرویش شکلا کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ تازہ ترین خبر کے مطابق پرویش کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا ہے اور اس دوران ملزم کی ماں زار و قطار رو رہی ہے۔ کچھ خاتون پولیس اہلکاروں نے انھیں سنبھالا اور کارروائی میں کوئی رخنہ پیدا نہیں ہونے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر موجود ہے سخت سیکورٹی کے درمیان پرویش کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا۔
بہرحال، آج جب پرویش شکلا کے گھر پر بلڈوزر کارروائی ہوئی تو سیدھی تحصیلدار، ایس ڈی ایم، ایس ڈی او پی سمیت کثیر تعداد میں پولیس فورس موجود رہی۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ملزم کے گھر پر بلڈوزر چلایا جائے گا۔ حالانکہ پہلے انہوں نے کہا تھا کہ بلڈوزر کانگریس کی خواہش پر نہیں بلکہ قانون کےمطابق چلے گا۔ بی جے پی رکن اسمبلی سے قربت کے سبب ملزم پر سخت کارروائی نہ ہونے کا اندیشہ کچھ لوگ ظاہر کر رہے تھے، لیکن جب رکن اسمبلی نے ملزم سے کوئی تعلق نہ ہونے کی بات کہی تو پرویش شکلا کی مشکلیں بڑھ گئیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر