Latest News

بھیم آرمی کے چیف چندرشیکھر آزاد پر حملے کے ملزم چار نوجوانوں کو سہارن پور پولیس نے کیا گرفتار۔

سہارن پور: سہارن پور پولیس نے بھیم آرمی کے چیف چندرشیکھر آزاد پر حملے کے ملزم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ہریانہ نے انبالا سے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، ان نوجوانوں کے نام لوش، آکاش اور پوپٹ ہیں۔ یہ بتایا گیا ہے اور یہ تینوں نوجوان دیوبند کے گاوں رنکھنڈی کے رہائشی ہیں، جبکہ ایک نوجوان ہریانہ کے کرنال میں واقع گوندر گاؤں کا رہائشی ہے، اب پولیس سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد ہی پریس کانفرنس میں اس حملے کے بارے میں انکشافات کریگی۔

واضح رہے کہ بھیم آرمی کے بانی اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد پر بدھ کے روز دیوبند میں کار سوار نوجوانوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد پولیس نے چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا، اس کے ساتھ ہی پولیس نے میرگ پور گاؤں سے حملے میں استعمال ہونے والی کار کو برآمد کیا۔
بتایا گیا ہے کہ انبالا عدالت میں ملزم انبالہ عدالت میں خود سپردگی کی تیاری کر رہے تھے اسی دوران سہارنپور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ ان میں ایک نوجوان وہ بھی ہے جس نے اتراکھنڈ میں ایک جیلر پر حملہ کیا تھا، کہا جاتا ہے کہ اسے 15 دن قبل جیل سے رہا کیا گیا تھا، ایس ایس پی جلد ہی اس کیس کا انکشاف کرسکتے ہیں۔

ایس ایس پی نے لگائی تھیں پانچ ٹیمیں۔
ایس ایس پی وپن تاڈا نے کہا کہ اس معاملےمیں پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جمعہ کی رات کو ، پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ چاروں نوجوان ہریانہ میں انبالا کورٹ میں خود سپردگی کر نے والے ہیں۔ جس کے بعد ایس ایس پی نے پولیس کو رات کے وقت انبالا عدالت کے باہر سول وردی میں رکھا تھا۔ ہفتہ کی صبح ، جب وہ عدالت جا رہے تھے، ان چاروں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے نام لوش ، آکاش اور پاپٹ ہیں۔ یہ تینوں نوجوان رانکھنڈی گاؤں کے رہائشی ہیں۔ ایک نوجوان ہریانہ کے کرنال کے گوندر گاؤں کا رہائشی ہے۔ اب پولیس ان سے پوچھ گچھ کے بعد ہی پورے معاملے کا انکشاف کرے گی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر