محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد جمعرات کو میرٹھ کے محلکا گاؤں کے امام باڑا میں تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ اس دوران لگائے گئے بینر پر کچھ سطریں لکھی گئیں، جس پر سنی فریق نے اعتراض کیا اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اطلاع پر سی او نے پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا۔
واضح ہوکہ محرم کی ایک تاریخ پر شیعہ پروگرام کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، امام بارگاہ کو سجایا گیا اور بینرز وغیرہ لگائے گئے۔ محلکہ بس اسٹینڈ کے قریب واقع امام بارگاہ میں بینر لگا دیا گیا، جس پر ایک شاعر کی جانب سے اشعار کے حوالے سے کچھ سطریں لکھی گئی تھیں، جس پر اہل سنت نے اعتراض کیا۔
اس کے بعد اہل تشیع اور سنی کے درمیان ہنگامہ ہوا اور فریقین آمنے سامنے آگئے۔ سی او موانا ادے پرتاپ اور اسٹیشن انچارج منیش شرما جلدی میں موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اہلکاروں نے ہنگامہ کرنے والوں کو منانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں پولیس اور گاؤں کے سربراہ اسلم اور مختار حسین وغیرہ نے کسی طرح معاملہ رفع دفع کرایا۔ بینر پر لکھی سطریں بھی ہٹا دی گئیں۔ ہنوزگاؤں میں حالات معمول پر ہیں۔ تھانہ پولیس موقع پر تعینات ہے۔
0 Comments