Latest News

پاکستان گئی انجو نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا، انجو کا ہندوستانی شوہر بچوں سمیت گھر چھوڑ کر کہیں چلا گیا۔

سمیر چودھری/عزیز الرحمن خاں۔
پاکستان کےمالاکنڈ ڈویژن کے  ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکےاپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔
ڈی آئی جی مالا کنڈ کے مطابق دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا جس کے بعد  بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سےگھر منتقل کردیا گیا ہے۔
خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس آئی ہوں، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے۔ دوسری جانب خاتون نے پہلی بار ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہوں، یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں، میڈیا والے میرے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کریں، جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں، قانونی طریقے سے پلاننگ کے ساتھ پاکستان آئی ہوں‘۔
انجو نے عدالت میں اپنا  بیان حلفی  بھی جمع کرادیا ہے جس میں انجو کا کہنا ہے کہ  میرا سابق نام انجوتھا اور میرا تعلق  عیسائی مذہب سے  تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے۔
بیان حلفی میں انجو نے مؤقف اختیار کرتے ہوئےبتایا ہے کہ کسی کی جانب سے زبردستی نہیں، میں نصراللہ کو پسند کرتی ہوں، نصراللہ کے لیے ہی بھارت سے پاکستان آئی ہوں، 10 تولہ سونا حق مہر رکھا گیا ہے، نصراللہ میرا شرعی اور قانونی شوہر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ ایک بھارتی لڑکی انجو پاکستانی دوست سے ملنے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا پہنچ گئی تاہم انجو نے پاکستان جانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور اسے پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کیا۔

بھارت سے پاکستان گئی انجو کا شوہر بچوں سمیت گھر چھوڑ کر کہیں چلا گیا ہے۔

انجو کا شوہر اپنے بچوں کے ساتھ اپنا گھر چھوڑ کر کسی کو بتائے بغیر کہیں چلا گیا ہے راجستھان کے الور سے پاکستان میں اپنے عاشق کے پاس پہنچنے والی انجو کے اہل خانہ سے یہ اطلاع مل رہی ہے کہ میڈیا کی ہراسانی کی وجہ سے انجو کا شوہر اروند بچوں سمیت اپنا گھر چھوڑ کر کہیں اور چلا گیا ہے اطلاعات کے مطابق سوموار کو اس خاندان کو میڈیا نے گھیر لیا تھا اور سوالات کی بوچھار کردی تھی جس سے دلبرادشتہ ہوکرانجو کے شوہر اروند اور اس کے بچے سوموار کی رات سوسائٹی میں اپنے فلیٹ کو تالا لگا کر یہاں سے چلے گئے۔ انجو کے شوہر اور بچے کہاں گئے ہیں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے البتہ جب وہ جارہے تھے تو سوسائٹی والوں نے معلوم کیا کہ کیوں جارہے ہو اور کہاں جارہے ہو تو انہوں نے کہا کہ انکی بھابھی کی ولادت ہوئی اسلئے جارہے ہیں جبکہ یہ نہیں بتایا کہ جاکہاں رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر