Latest News

نانوتہ میں شرپسندوں کے ذریعہ کی گئی قبریں مسمار، جمعیۃ علماء کے وفد کی ایس ایس پی سے ملاقات، خاطیوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مشہور قصبہ نانوتہ میں شرپسندوں کے ذریعہ تین سو سال قدیم قبرستان میں واقع قبروں کو مسمار کرنے، توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا، اس معاملہ میں مقامی پولیس کے ذریعہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر نانوتہ کے باشندہ عدنان خاں نے آٹھ نامزد افراد کے خلاف ایس ایس پی سہارنپور کو تحریردے کر کارروائی کی مانگ کی ہے، جس کے بعد اتوار کو جمعیۃ علماءتحصیل رامپور منیہاران کے صدر مولانا عارف مظاہری اور مجلس منتظمہ جمعیة علماء کے رکن مولانا شمشیر قاسمی کی قیادت میں جمعیة علماءہند کے وفد نے نانوتہ پہنچ کر قبرستان کا جائزہ لیا اور واقعہ پر سخت افسوس کااظہارکیاہے۔
اسی معاملہ میں آج پیر روز کے جمعیة علماءہند کے ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد اورمجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی کے ساتھ عدنان خاں،نوید خان،قاری شوقین،اکرام خان، عادل خان،حاجی عفران اور قاسم خان نے سہارنپور پہنچ کر ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد نے ایس ایس پی کو پورے واقعہ سے آگاہ کرایا اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا تھانہ نانوتہ پولیس کو پورے معاملہ کی جانچ کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا ہے ،انہوںنے وفد کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ معروف سماجی کارکن مولانا شمشیر قاسمی نے کہاکہ چار روز قبل یہ واقعہ پیش آیا تھا، لیکن مقامی پولیس نے تحریر دینے کے باوجود اس معاملہ میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے، جس کے سبب آج ایس ایس پی سہارنپور سے جمعیة علماءہند نے وفد نے ملاقات کی،ایس ایس پی اس معاملہ میں قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایس ایس پی کو دی گئی تحریر میں الزام لگایا ہے کہ قصبہ کے محلہ کے افغانان میں واقع قبرستان میں کچھ لوگوں نے کچی اور پکی قبروں کوتوڑ دیا اور وہاں سوکھی گھانس ڈال کر آگ لگادی، عدنان نے ایس ایس پی کو دی گئی درخواست میں خسرہ نمبر ۱۵۴۵ا میں واقع قبرستان کی حدود کو اپنا آبائی علاقہ بتاتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگوں نے قبروں میں بھوسا ڈال کرقبروں کو توڑدیا تھا اور آگ لگادی تھی۔ عدنان نے ملزمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چار روز قبل سابق وزیر قاضی شایان مسعود نے بھی ایس پی دیہات سے ملاقات کی تھی اور تحقیقات کے بعد ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر