مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ،پہلی صف میں موجود شیخ عبدالرحمان السدیس نے ان کی جگہ امامت کی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کی وجہ سے امامت مکمل نہ کر سکے، اس پر فوری طور پہلی صف میں موجود شیخ عبدالرحمان السدیس نے ان کی جگہ امامت کی اور نماز کو مکمل کرائی، مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے دوران امام کعبہ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے سبب وہ بیہوش ہوگئے۔ امام کعبہ شیخ ماہر کی طبیعت خراب ہونے پر امام شیخ سدیس نے نماز مکمل کروائی۔
عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ماہر کی طبیعت بلڈ پریشر میں کمی کے باعث خراب ہوئی تھی تاہم اب وہ بہتر ہیں۔
0 Comments