بجنور ضلع کے آریہ سماج سے وابستہ تین ہندو مذہبی رہنماؤں نے سچن اور سیما حیدر کے گاؤں پہنچے اور ہندو رسومات کے مطابق یگیہ اور ہون کرکے ناپاک سیما حیدر کو پاک کرکے شدھی کرن کیا۔
اس دوران سچن اور سیما کے رشتہ دار بھی موجود تھے سچن اور سیما نے مبلغین کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔ آریہ سماج کے مشہور پرچارک کلیان سنگھ نے بتایا کہ پیر کے روز سچن مینا کی بیوی سیما حیدر، جو پاکستان سے ہندوستان آئی تھی، کے ربو پورہ گاؤں میں سچن مینا کے گھر پہنچے آریہ سماج کے پرچارک کلدیپ ودیارتی نے تطہیر یگیا کیا۔ مسٹر کلیان سنگھ آریہ نے آشیرواد دیا۔ ونیت گری نے یگیہ کے انتظامات کئے۔ اس مذہبی تقریب میں خاندان کے تمام افراد نے شرکت کرکے نذرانہ پیش کیا۔ کلیان سنگھ آریہ نے بتایا کہ سیما حیدر نے کہا کہ مجھے ہندوستانی ثقافت بہت پسند ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔
0 Comments