Latest News

دہلی میں محکمہ خواتین و اطفال بہبود کا ڈائریکٹر دوستی کی بیٹی کو بناتا رہا جنسی زیادتی کا شکار اور بیوی دیتی رہی ساتھ۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
دہلی  پولیس نے محکمہ خواتین و اطفال بہبود کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ان کی اہلیہ کو دوست کی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے  ملزمان کی شناخت 50 سالہ پریمودے کھاکا اور 47 سالہ سیما کھاکا کے طور پر ہوئی ہے۔
 پولیس کے مطابق متائثرہ اپنی والدہ کے ساتھ دہلی کے وزیرآباد میں رہتی ہے۔  جبکہ خواتین اور بچوں کی ترقی
 محکمہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پریمودے کھاکا اپنے خاندان کے ساتھ براڈی میں رہتے ہیں۔  اکتوبر 2020 میں اپنے والد کی موت کے بعد متاثرہ نے اپنے خاندانی دوست پریمودے کھاکا کے گھر رہنا شروع کر دیا۔  اس دوران پریمودے نے نومبر اور جنوری کے درمیان متاثرہ کی عصمت دری کی۔  متاثرہ لڑکی نے ملزم کی بیوی سیما کو اطلاع دی لیکن اس نے اس کی مدد کرنے کے بجائے اسے مارا پیٹا۔

 لڑکی کے حاملہ ہونے پر سیما نے اپنے بیٹے سے اسقاط حمل کی دوا منگوائی اور اسے کھلایا۔  پریمودے کے بیٹے کے بارے میں بھی متاثرہ نے جنسی استحصال کے بارے میں معلومات کی بات کہی  7 اگست کو لڑکی کو اضطراب کا دورہ پڑنے کے بعد سینٹ سٹیفن ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔  اسپتال میں کونسلنگ کے دوران متاثرہ نے واقعے کے بارے میں بتایا، جس کے بعد تفتیش شروع کردی گئی۔ اوردہلی حکومت کے محکمہ خواتین اور بچوں کی بہبود میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پریمودے کھاکا کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔  معطلی کا حکم دہلی حکومت کے چیف سکریٹری نریش کمار نے جاری کیا ہے۔  معطلی کی مدت کے دوران، وہ پیشگی اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر (دہلی) نہیں چھوڑیں گے۔  ملزم افسر کو مارچ 2022 سے مارچ 2023 تک دہلی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ کے او ایس ڈی کے طور پر تعینات کیا گیا تھ واضح ہو کہ والد کی موت کے بعد لڑکی اپنے والد کے دوست کے پاس رہنے لگی اور اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور ملزم کی بیوی نے اپنے شوہر کا ساتھ دیا، اسقاط حمل کی گولی کھلائی۔ گھر واپس آنے کے بعد بھی ملزم لڑکی سے بدتمیزی کرتا تھا، اسپتال میں داخل ہونے کے بعد حقیقت سامنے آئی ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر