بریلی بریلی میں ہم جنس پرستی کا واقعہ پیش ایا ہے جہاں ایک 19 سالہ دوشیزہ نے سیتا پور کی ہم عمر ایک دوشیزہ کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا اور میاں بیوی کی طرح دونوں سیتا پور کے بجوار علاقے میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے۔ اس دوران گھر والوں کی شکایت پر لکھیم پور پولس نے دونوں کو پیر کی دیر رات اپنی تحویل میں لے لیا اورسیتا پور دیہات تھانے لے گئے۔ وہاں دونوں نے مندر میں شادی کرنے کی بات کہی اور علیحدگی سے انکار کر دیا۔ گھر والے دونوں کو منانے میں مصروف ہیں۔ اس وقت کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔ لڑکی کا والد جو کہ سیتا پور ساکن ہے، دونوں کو اپنے گھر لے آیا ہے۔ لیکن ویڈیو جاری کرکے اس نے اپنے ماموں سے اپنی جان کا خطرہ بتا دیا ہے۔
بریلی کی لڑکی نے بتایا کہ وہ بریلی کے میر گنج محلے میں رہتی تھی، اس کے والدین نہیں ہیں۔ خاندان میں اور بھی لوگ ہیں، جن سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ وہ صرف اپنی خاتون دوست کو جان تی ہے۔ اس کے ساتھ رہنا ہے۔ اس دوران سیتا پور کی لڑکی نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملائی اور فروری میں ہی شادی کرنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ارادہ نہیں بدلے گی لڑکی کے والد نے پولس کو بتایا کہ دونوں لڑکیاں اس کے پاس محفوظ رہیں گی۔اور وہ اپنی بیٹی کی کونسلنگ کر رہے ہیں۔ اور بریلی کی لڑکی کو جلد گھر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اپنی بیٹی کو سمجھایا۔ لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں۔ پولیس کے سامنے اس طرح کا تکنیکی معاملہ پہلی بار آیا ہے۔ سیتا پور تھانہ انچارج راجیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ دفعہ 377 آئی پی سی کے مطابق یہ جرم نہیں بنتا۔ لڑکیوں کو سیتا پور کے رہائشی والد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
0 Comments