Latest News

شملہ مندر پر پہاڑی گرنے سے ۹ افراد کی درد ناک موت، دودرجن افراد کے دبے ہونے کا خدشہ۔

مظفرنگر:عزیز الرحمن خاں۔
ہماچل کی دارالحکومت شملہ کے نواحی علاقے سمر ہل میں ایک بڑے حادثے میں پہاڑ کے گرنے سے قدیم شیو باری مندر منہدم ہو گیا۔ اس حادثے میں مندر کے اندر پہاڑ کے ملبے تلے تقریباً دو درجن افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ان میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شامل ہیں۔ مندر پر پہاڑ گرنے کے واقعے کے بعد موقع پر پہنچی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے اب تک 2 معصوم بچوں سمیت 9 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی ہیں۔ نکالے گئے پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ادھر، ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ شملہ شہر کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 29 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ شملہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک مندر گھر گیا جس کے ملبے تلے دب کر 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر