Latest News

باغپت کی فوم فیکٹری میں آگ لگ نے سےایک کروڑ سے زائد کاسامان جلکر ہوا خاکستر۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
باغپت، میں دہلی روڈ پر واقع چودھری فوم ہاؤس میں پیر کی صبح آگ لگ گئی۔ جس سے پوری فیکٹری جل کر خاکستر ہوگئی اور ایک کروڑ روپے سے زائد کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کےعملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
ماوی کلاں گاؤں کے دیویندر دھاما نے بتایا کہ اس کے کزن ونود دھاما کی دہلی روڈ پر فوم فیکٹری ہے۔ جس میں بستر اور صوفے کے گدے سمیت دیگر اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ بتایا کہ فیکٹری میں پیر کی صبح تقریباً سات بجے آگ لگ گئی۔ فیکٹری میں رہنے والے مزدوروں نے آگ لگنے کی اطلاع دی۔ ملازمین نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ لیکن آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ کچھ ہی دیر میں فیکٹری جلنے لگی۔ ملازمین نے فیکٹری سے باہر آکر اپنی جان بچائی اور کچھ سامان بھی نکال لیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم کئی گھنٹے کی محنت کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ بتایا کہ آگ لگنے سے فیکٹری میں مشینیں اور گدوں سمیت دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا جس سے ایک کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا خدشہ ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر