Latest News

پاکستان سے ہندوستان آئی سیما حیدر پر بننے والی فلم "کراچی ٹو نوئیڈا" کی شوٹنگ کی پہلی تصویر آئی سامنے فلم بنانے کے تنازع نے پکڑا زور۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
فلم "کراچی ٹو نوئیڈا" کی شوٹنگ کا آغاز پاکستان سے آئے ہوئے سیما حیدر اور سچن کے ساتھ کیا گیا ہے۔ شوٹنگ کی پہلی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔ اس تصویر میں سیما حیدر کا کردار ادا کرنے والا فنکار سرحد پر بچوں کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ یہاں فلم بنانے کا تنازعہ مسلسل زور پکڑ رہا ہے۔ اب راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نو نرمان سینا بھی اس معاملے میں اتر گئی ہے۔ فلم کراچی ٹو نوئیڈا کے پروڈیوسر امیت جانی نے اب ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مہاراشٹر نو نرمان سینا پر الزام لگایا ہے۔ فلم پروڈیوسر امت جانی نے بیان دیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔
 امت جانی نے کہا کہ ایم این ایس فلم یا سیما حیدر سے ناراض نہیں ہے بلکہ اس بات سے ناراض ہے کہ فلم کے اداکاروں کا تعلق یوپی، بہار سے ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کا تعلق یوپی سے ہے۔ ڈائریکٹر کا تعلق یوپی سے ہے۔ پروڈیوسر یوپی سے ہیں۔ اور اس کی شوٹنگ یوپی میں ہوگی۔ امیت جانی نے کہا کہ ایم این ایس ناراض ہے کہ یہ فلم یوپی کے ایک لڑکے نے چھین لی اور ممبئی میں بیٹھے بڑے لوگوں نے موقع گنوا دیا۔
واضح ہوکہ اس سے پہلے ایس پی لیڈر ابھیشیک سوم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے سیما حیدر اور امت جانی کو پاکستان جانے کے لیے ہوائی ٹکٹ بھیجے تھے۔ ابھیشیک سوم نے لکھا تھا کہ اپنی ہیروئن کے ساتھ پاکستان جاؤ۔ ٹویٹ کے ساتھ فلم اے ٹیلر مرڈر اسٹوری اور کراچی سے نوئیڈا کا پوسٹر اور ایئر ٹکٹ منسلک کیا گیا تھا۔ یہاں امت جانی نے غلام حیدر کو فلم کی کہانی پر گفتگو کے لیے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر غلام حیدر چاہتے ہیں تو وہ ویزہ لے کر بھارت آئیں اور ان سے کہانی پر بات کریں۔ اس سے قبل فائر فاکس میڈیا لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر امت جانی نے پاکستان سے ہندوستان آنے والی سیما حیدر کو ایک ٹویٹ کیا تھا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے میرٹھ کے رہائشی ابھیشیک سوم پر انہیں دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم کے سیٹ پر ہنگامہ ہو سکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر