Latest News

اتر پردیش کے منظور شدہ مدارس میں چندریان کا براہ راست ٹیلی کاسٹ۔

لکھنئو: اتر پردیش کے مدارس میں پڑھنے والے لڑکے اور لڑکیں نے بھی بدھ کو چندریان 3 کے چاند پر اترنے کا مشاہدہ کیا۔ اقلیت، مسلم وقف اور حج کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے اس سمت میں ڈائرکٹر، اقلیتی بہبود محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست کے تمام مدارس میں چندریان 3 کے چاند پر اترنے کے تاریخی لمحے کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ مدارس کی طالبات اور اساتذہ کو بھی ملک ہند کے اس ناقابل فراموش کارنامے سے واقف ہونا چاہیے۔
اقلیتی بہبود کے وزیر آزاد انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں اتر پردیش کے مدارس تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مدرسہ کے طلباء میں سائنس میں دلچسپی ہے۔ چاند کی سطح پر ہندوستان کے چندریان 3 کی لینڈنگ ایک یادگار لمحہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ریاست کے مدارس کے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ہندوستان کی اس تاریخی کامیابی سے واقف کرایا جائے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر