مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
زندگی زندہ دلی کانام ہے ، مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں کےمصداق پاکستان کے ایک معمر شخص نے 110 سال کی عمر میں چوتھی شادی کر لی ہے۔
پاکستان کے خیبر میں 110 سالہ عبدالحنان نے 55 سالہ خاتون سے چوتھی شادی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر انکی شادی کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے عبد الحنان نے بتایا کہ اس نے یہ شادی اذیت ناک تنہائی سے نجات کے لئے کی ہے۔ عبد الحنان کے خاندان میں پہلے ہی 84 افراد ہیں۔ پہلی تین شادیوں سے 12 بچے ہیں۔ ان کے 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں ہیں۔ بڑے بیٹے کی عمر 70 سال ہے وہ والدکی چوتھی بیوی سے 15 سال بڑا ہے۔
واضح ہوکہ چند روز قبل پاکستان میں ہی خیر پختونخوا کے ایک 95 سالہ شخص محمد زکریا نے دوسری شادی کی تھی اورانکے بیٹے نے 95 سال کی عمر میں اپنے والد کے لیے دلہن تلاش کی تھی۔ محمد زکریا کی دوسری دلہن بھی بیوہ ہے۔ محمد زکریا کی نکاح نامہ پر دستخط کرنے والی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ادھر حال ہی میں سعودی عرب میں ایک شیخ نے پانچویں شادی کی۔ 90 سال کی عمر میں دولہا بننے والے شخص کا نام نادر بن دحیم وہاک المرشدی العتیبی ہے۔ اس شادی کے ساتھ ہی نادر بن دہم وہاک المرشدی العتیبی سعودی عرب میں شادی کرنے والے سب سے معمر شخص بن گئے ہیں۔ اس شادی کے بعد العتیبی نے بتایا کہ وہ مستقبل میں مزید شادیاں کرنا چاہتا ہے۔
0 Comments